آسمہ نبیل

کینسر میں مبتلا معروف ڈرامہ نگار آسمہ نبیل زندگی کی جنگ ہارگئیں

کراچی (پا ک صحافت) کینسر کے مرض میں مبتلا پاکستان کی معروف ڈرامہ نگار آسمہ نبیل زندگی کی جنگ ہار گئیں، گزشتہ شب ان کی اچانک موت نے شوبز ستاروں کو غمزدہ کردیا۔ یاد  رہے کہ آسمہ بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کیخلاف آگاہی مہم کا بھی حصہ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کی لکھاری آسمہ نبیل 40 برس کی عمر میں کینسر  سے جنگ ہار گئیں۔ انہوں نے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے شاندار ڈرامے لکھے، جن میں خانی، خدا میرا بھی ہے، دمسہ، سُرخ چاندنی اور باندی قابلِ ذکر ہیں۔

واضح رہے کہ آسمہ نے بالی ووڈ فلم ’ہیلی کاپٹر ایلا‘ جس میں اداکارہ کاجول بھی شامل تھیں،کیلئے  فلمی گیت کے بول لکھ کر بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ گانا شلپا راؤ نے پیش کیا تھا۔ انہوں نے نے بہت سی کمپنیوں میں اشتہاری مشیر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے