یوسف رضا گیلانی

تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، ان کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تعاون سے الیکشن لڑا اور  سینیٹر بنا،  لہٰذا سینیٹ اجلاس میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ  پاکستان ڈیمور کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں آئینی حقوق، خواتین، اقلیت اور دیگر کی آواز بنے، ہم عوامی مفاد کے لیے آئے ہیں اور عوام کی ترجمانی کرنا فرائض میں شامل ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ملک کو کئی چیلنجز درپیش ہیں جن کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت کو کوئی مشکل ہوئی تو ان کی بھی آواز بنیں گے کیونکہ جب میں وزیر اعظم تھا اور وزرا کو ایوان میں جواب دینے میں مشکل ہوتی تو میں جواب دیتا تھا اس لیے اگر کبھی مشکل پیش آئی تو ہم حکومت کی جانب سے بھی بولیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے