شاہد خاقان عباسی

عمران خان نے اپنی غلطیوں کا خود اعتراف کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی غلطیوں کا خود اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بہت سے غلط کام کیے ہیں، عمران خان نے خود باتیں کی ہیں جس کی کوئی حد نہیں، میں سنی سنائی باتوں کا نہیں ان کے اعتراف کا ذکر کررہا ہوں، عمران خان خود اعتراف کرتے تھے کہ میں نے فلاں کو جیل میں ڈالا فلاں کو پکڑا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو کس نے مقدمے بنانے کا اختیار دیا تھا؟ اصولی بات ہے کہ کسی بھی سیاستدان کو جیل میں ڈالنے کا اختیار آپ کے پاس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ اختیار انتقام بن جاتا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ 50 سال میں 73 کے آئین کے تحت جونیجو کے علاوہ تمام وزرائے اعظم جیل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے