ایاز صادق

تحریک انصاف کیساتھ انتخابات پر بات نہیں ہوگی۔ ایاز صادق

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ انتخابات پر بات نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے الیکشن پر بات نہیں ہوگی، باقی معاملات پر مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ حکومت الیکشن کے علاوہ دیگر معاملات پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ میں یا مسلم لیگ ن اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتی، اتحادی فیصلہ کریں گے کہ کس چیز کو مانگنا ہے اور کیا نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف سے انتخابات پر بات نہیں ہوگی، باقی معاملات پر مذاکرات ہوسکتے ہیں، کس معاملے پر اتفاق کرنا ہے، فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے