یکم فروری سے تمام پرائمری اسکول و جامعات کھول رہے ہیں

یکم فروری سے تمام پرائمری اسکول و جامعات کھول رہے ہیں: شفقت محمود

کراچی (پاک صحافت) سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھاحکومت کے اعلان کے مطابق پیریکم  فروری سے تمام پرائمری اسکول اور جامعات کھول دئے جائیں گےجو کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کے باعث بند کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ تعلیم و آثارِ قدیمہ شفقت محمود نے یہ بات سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق ملک بھر میں یکم فروری سے تمام پرائمری اسکول اور جامعات کھول رہے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے: شفقت محمود

انہوں نے بدعنوانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ہمیشہ کرپشن ہائی گریڈ پر رہی ہے، لوٹ مار کا دور ختم ہو چکا ہے، احتساب ہونا ابھی باقی ہے۔وفاقی وزیرِ تعلیم و آثارِ قدیمہ شفقت محمود نے سکھر میں واقع تاریخی میر معصوم شاہ کے مینار کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر انہیں محکمۂ اوقاف کی جانب سے مینار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنا ہے، ہمیں اپنے ماضی کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے۔وفاقی وزیر کے دورے کے موقع پر میر معصوم شاہ مینار کے اطراف دکانیں بند کرائی گئی تھیں۔

اس موقع پر تاجروں نے وفاقی وزیر سے شکوہ کیا کہ دکانیں صبح 9 بجے کھل جاتی ہیں مگر آج کہا گیا ہے کہ وزیر کے دورے کے بعد دکانیں کھولیں۔وفاقی وزیرِ تعلیم و آثارِ قدیمہ شفقت محمود نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں کہ یہاں دکانیں بند کرائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے