پی ٹی آئی

تحریک انصاف کا صوبائی سیکریٹریٹ بند، پارٹی پرچم بھی اتار دیا گیا

پشاور (پاک صحافت) پشاور میں واقع تحریک انصاف خیبرپختونخوا سیکریٹریٹ کو بند کرکے پارٹی پرچم اتار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد نے صوبائی سیکریٹریٹ کو بند کروا کر پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

سابق رکن اسمبلی نے پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب قائم پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ کو بند کروانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پارٹی پرچم بھی اتار دیا ہے۔

ارباب جہانداد نے احکامات جاری کیے کہ صوبائی سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کے مزید سرگرمیوں کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس پر تحریک انصاف کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا بیٹی کیساتھ کرغزستان سے آنے والے طلبہ کا ایئرپورٹ پر استقبال

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ اپنی بیٹی کے ساتھ طلبہ کا استقبال کرنے کراچی ایئرپورٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے