آصف زرداری

بیگم نصرت بھٹو کی ملک، عوام اور جمہوریت کیلئے جدوجہد بے مثال ہے۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کی ملک، عوام اور جمہوریت کیلئے جدوجہد بے مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی ملک، عوام اور جمہوریت کیلئے جدوجہد بے مثال ہے جبکہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو ملک، عوام اور جمہوریت کیلئے قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے وقت کے آمروں اور غاصبوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے مفاہمت کی فلاسفی دی۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے