اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے 17 گھنٹے تک لڑاکا طیارے کو اڑانے کا کامیاب تجربہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) پہلی بار اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک لڑاکا طیارے کو اڑانے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ اس حوالے سے امریکا کے محکمہ دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ ایف 16 سے ملتے جلتے ایک لڑاکا طیارے کو 12 پروازوں کے دوران اے آئی ٹیکنالوجی نے 17 گھنٹوں تک کنٹرول کیا۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر 2022 میں ریاست کیلیفورنیا کی ایڈورڈ ائیر بیس میں موجود ایک تجرباتی طیارے ایکس 62 اے وسٹا کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 4  مختلف اے آئی الگورتھمز نے الگ الگ پروازوں میں اس طیارے کا کنٹرول سنبھالا تھا، البتہ کسی ممکنہ حادثے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارے میں پائلٹ موجود تھا، مگر اسے طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی ضرورت نہیں پڑی۔

واضح رہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی نے فضا میں ڈاگ فائٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ پہلی بار تھا جب اے آئی ٹیکنالوجی کو اس طرح کے مظاہرے کے لیے استعمال کیا گیا۔ یہ بنیادی طور پر امریکی فضائیہ اور ڈیفنس ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی کے ایک مشترکہ منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد جدید ترین خودکار پرواز کی صلاحیت رکھنے والی ٹیکنالوجیز کو تیار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے