آئی ایس پی آر

دہشتگردوں کی چوکی پر فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ لانس دفعدار وقار علی شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس پر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں اسسٹنٹ لانس دفعدار وقار علی شہید ہوگئے، شہید کا تعلق چھوٹا لاہور صوابی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان بار بار افغانستان پر زور دیتا آیا ہے کہ موثر بارڈر منیجمنٹ کو یقینی بنائے، افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان آرمی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے