چیک پوسٹ

چارسدہ میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

چارسدہ (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ڈھیری زرداد پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ کے مطابق پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 2 پولیس اہلکار دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں پولیس و سکیورٹی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور جوابی کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے۔ بیشتر دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے، محسن نقوی

پشاور (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم کو یقین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے