شازیہ مری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم سے کٹوتی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم سے کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ کٹوتی کرنے والوں کے خلاف 20 سے زائد مقدمات درج کروائے گئے ہیں، جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے کے سنگین کرائم کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے بارش اور سیلاب متاثرین کو فی خاندان 25، 25 ہزار دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اس پوری مشق کا آغاز کردیا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے فوری طور پر متاثرین میں رقم کی تقسیم کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں متاثرین میں رقم کی تقسیم کی سرگرمی جاری ہے، متاثرین میں امدادی رقم کی تقسیم دو بینکس ایچ بی ایل کنیکٹ اور بینک الفلاح کے ذریعے جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے