اعظم نذیر تارڑ

توہین عدالت کے مرتکب شخص کو سزا دیے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کے مرتکب شخص کو سزا دیے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، عمران خان کو ضرور سزا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین عدالت کرنے والا شرم محسوس نہ کرے تو کبھی سزا کے بغیر اسے رخصت نہیں کیا گیا۔ طلال چوہدری، دانیال عزیز اور نہال ہاشمی کو توہین عدالت پر سزائیں سنائی گئیں، نہال ہاشمی کو جیل بھی بھگتنا پڑی، مجھے بطور وکیل عدالتی تقدس بہت عزیز ہے، طلال چوہدری اور شیخ وسیم کو دوبارہ جواب داخل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بار ایسوسی ایشن کی خواتین نے کہا کہ اس طرح کی زبان ماضی میں کبھی بھی برداشت نہیں کی گئی، خاتون جج کسی کی بیٹی، ماں اور بہن بلکہ پاکستان کی بیٹی ہیں، وزیراعظم کے منصب پر رہنے والے کی گفتگو تو نپی تلی ہونی چاہیے، تمام شہریوں پر قانون کا یکساں اطلاق آئین کا تقاضہ ہے، اس کیس میں اسی معیار کو سامنے رکھا جائے گا جیسے ماضی میں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں امید رکھتا ہوں کہ عدالت ان مقدمات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی، حیرانگی کی بات ہے کہ عمران خان نے کہا کہ انہیں لگا کہ خاتون مجسٹریٹ ہیں، سیشن جج نہیں، اگر آپ کو معاملے کا اندازہ ہی نہیں تو آپ کو بولنا نہیں چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے