مولانا فضل الرحمن

بانی پی ٹی آئی کے پاس کھوکھلے دعووں کے سوا کچھ نہیں۔ مولانا فضل الرحمن

مظفرگڑھ (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس کھوکھلے دعووں کے سوا کچھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اس ملک میں ایک بھی کام شریعت کے مطابق نہیں، وطن عزیز کو قرآن و سنت کا نظام چاہئے، اس ملک نے ایک سیکولر اسٹیٹ کا روپ دھار لیا ہے۔ وطن عزیز میں غربت اور مہنگائی ہے، گھروں میں غربت ناچ رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں ایسا حکمران دیکھا جس نے معیشت کی پوری عمارت گرا دی، فتنے کے دور میں معیشت زیرو پر چلی گئی، فحاشی عام کر دی گئی، اس فتنے کو شرم آنی چاہئے۔ یہ ہمیں ریاست مدینہ کا بتاتا ہے، روز روز تجربے کرنے کا وقت نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے ہاتھ میں پرچی آئے گی، پرچی پر کتاب کا نشان ہوگا، آج نشان کتاب ہے کل ملک کے اندر نظام بھی کتاب اللہ کا ہوگا، قرآن و سنت کا نام لیتے ہیں تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں۔ 2018 میں دھاندلی کی گئی، دھاندلی کے نتیجے میں ناجائز حکمران اس ملک پر براجمان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے