عالمی بینک

عالمی بینک کی پاکستان کے 2 منصوبوں کیلئے 149.7ملین ڈالر کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی بینک نے پاکستان کے 2 منصوبوں کےلیے 149.7ملین ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل اکانومی اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے فنانسنگ کی منظوری دی گئی۔ ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ کےلیے78 ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل اکانومی کی سپورٹ معاشی و سماجی ترقی کےلیے اہم ہے۔

پراجیکٹ سے سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن سے اقتصادی کارکردگی بہتر ہوگی، ٹیکنالوجی، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی سے مالیاتی نظام بہتر بنایا جائے گا۔ سندھ کے بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 71.7 ملین ڈالر مختص کیے گئے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگا، سیلاب و خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے