تیل

ایک ہفتے کے دوران تیل اور گیس کا دوسرا بڑا ذخیرہ دریافت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران تیل اور گیس کا دوسرا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کو ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا دوسرا بڑا ذخیرہ مل گیا ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ذاتی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے 3 جون 2022 کو کوٹ نواب میں کنویں کی کھدائی کا آغاز کیا تھا، 3 ہزار میٹر تک کھدائی کے بعد تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا۔

ترجمان کے مطابق کنویں کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 150 پاونڈ فی مربع انچ ہے، کنویں سے 125 بیرل خام تیل اور 0.483 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے