انجو

بھارت سے آنے والی خاتون نے اسلام قبول کرتے ہوئے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

دیر (پاک صحافت) بھارت سے پاکستان آنے والی 35 سالہ خاتون انجو نے اسلام قبول کرتے ہوئے پاکستانی نوجوان نصراللہ سے شادی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 35 سالہ انجو نے دیر کے رہائشی نصراللہ سے کورٹ میرج کرلی ہے، جس کے بعد اس نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔ بھارتی لڑکی اب بھی پولیس کے پاس ہے اور مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دہلی سے آنے والی بھارتی خاتون انجو نے سول کورٹ دیر کی عدالت میں شادی کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی لڑکی کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں بالکل ٹھیک ہے۔

انجو کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ دو سے تین دن میں واپس دہلی بھی آجائے گی، اس لیے اس کے گھر والوں کو پریشان نہ کیا جائے، جو بھی بات کرنی ہے سیدھا اس سے ہی رابطہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے