شہباز شریف

ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم کی جائے گی۔ وزیراعظم

راولپنڈی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سی ایم ایچ اسپتال راولپنڈی کے دورے کے موقع پر بنوں آپریشن میں زخمی افسران اور جوانوں کی عیادت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہدا اور ان کے اہل خانہ نے قوم کے تحفظ اور سلامتی کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ ہم ہر قسم کی دہشت گردی سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں، ان کے حامیوں اور ہمدردوں کے درمیان ناپاک گٹھ جوڑ توڑ دیں گے۔ پرامن اور مستحکم ماحول کے قیام تک کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم رکھی جائے گی۔ کسی کو بھی قربانیوں سے حاصل ہونے والے امن کو تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے