خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنویر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے  عدم اعتماد کی تحریک میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ووٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن کا  ساتھ دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔ ایم کیو ایم کنویر نے یہ اعلان کرتے ہوئے مزید کہاکہ ہمارا ذاتی اور جماعتی کوئی بھی مفاد شامل نہیں، ہمارے معاہدے کی ایک ایک شق پاکستان کے عوام کے لئے ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے تمام سیاسی مفادات پر پاکستان کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی اختلافات ختم کر کے آگے بڑھیں، امید کرتا ہوں کہ اب دعوؤں اور وعدوں سے آگے کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے