سعید غنی

سیلاب متاثرین کی تمام ضروریات کو سندھ حکومت پورا کرے گی۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، سندھ حکومت متاثرین کی تمام ضروریات کو پورا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کی صدارت ڈسٹرکٹ ملیر کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی ملیر میں آمد، دیکھ بھال سے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس میں 25 ستمبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 کے ضمنی الیکشن اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور ان کی بحالی تک کے تمام امور پر سندھ حکومت توجہ دے رہی ہے جبکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے ان متاثرین کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو اور ان کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے تمام ذمہ داران اپنا مکمل کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے