اتحادی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کا  اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں نواز شریف سمیت حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین اور رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ہیں۔  اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور زیر سماعت مقدمات میں تازہ پیش رفت پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ میں جاری مقدمات اور فل کورٹ کے حکومتی مطالبے پر بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے