انشاء اللہ میں ایران کی اسلامی حکومت کی حمایت کے لیے پورے حجاب کے ساتھ ایران جاؤں گی،اداکارہ سحر شنواری

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر باحجاب ایران جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انشاء اللہ میں ایران کی اسلامی حکومت کی حمایت کے لیے پورے حجاب کے ساتھ ایران جاؤں گی‘۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ’حجاب کوئی بری چیز نہیں ہے، برائے مہربانی اس کو بدنام کرنا بند کریں‘۔ خیال رہے کہ رہے کہ اداکارہ سحر شنواری اپنی روز مرہ کی زندگی میں حجاب نہیں پہنتیں، انہوں نے یہ اعلان ایرانی حکومت کی حمایت میں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر اُن کی باحجاب تصویر کو 10 ہزار ٹوئٹر صارفین نے ری ٹوئٹ کیا تو وہ ہمیشہ کے لیے حجاب پہن لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے