خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم کیجانب سے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے کراچی میں جاری دھرنے کی حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ متنازع قانون کے خلاف عدالتوں کا فیصلہ نہیں آیا تو الگ صوبے کا مطالبہ دوسرا رنگ اختیار کرلے گا۔ سندھ میں بلدیاتی قانون کے خلاف متحدہ نے سیاسی و کاروباری اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس بلالی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کی۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے دھرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات دور نہ ہوئے تو معاملہ علیحدہ صوبے کی طرف چلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی پی حکومت کی جانب سے بلدیاتی قانون نافذ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر کئی روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسٹریٹیجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے