رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی جس طرح سے بنائی گئی، اسی طرح فارغ ہوگی۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جس طرح سے بنائی گئی، اسی طرح فارغ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیل سے اتنا خوفزدہ ہے کہ 4 ماہ سے لوگوں کو ڈھال بنائے رکھا۔ آج عمران خان مکافات عمل کا شکار ہے۔ ان کے لیڈر ایسے غائب ہوئے ہیں کہ کارکنوں کی خیریت بھی نہیں پوچھتے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ فتنے عمران خان نیازی نے دھرنے سے سیاست کا آغاز کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے 2018 میں منصوبے کے تحت سازش کی۔ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے آرمی تنصیبات پر حملہ کیا، عمران خان کو اپنے مخالفین کو جیل میں ڈالنے کا بہت شوق تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین نے ایسا مقدمہ بنایا، جسے اس کی پارٹی والے بھی نہیں مانتے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے