شہباز شریف

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہر روز نیا حادثہ ہر اور  روز بڑھتی مہنگائی  سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔عام صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی قانونی و انتظامی ذمہ داری ہے، اگر بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید تیز کردے گی۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزی کے خدشات کا اظہار کرتےہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی فی الفور مارکیٹ میں پھیلنے والی اطلاعات پر اقدام کرےاور ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے۔

واضح رہے کہ  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ گندم، آٹا، چینی، کھاد اور پٹرول کے بحران گھوم گھوم کر قوم پر نازل ہورہے ہیں، ہر روز ایک نیا حادثہ بتاتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عام صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی قانونی و انتظامی ذمہ داری ہے، اگر بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے