سراج درانی

پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار، تاریخ کا انتظار ہے، آغا سراج درانی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیرِ اعظم بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں کہا تھا کہ پناہ گزینوں کو واپس بھیج دیا جائے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سراج درانی کا مزید کہنا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کی سرپرستی سے متعلق ثبوت ہیں تو پیش کریں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ بنا ثبوت مجھ پر تنقید کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے