مرتضی وہاب

ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے سندھ میں مزارات اور درگاہیں کھولنے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے مزارات، تفریحی پارکس، جمز اور سوئمنگ پولز کھول دیے ہیں، سندھ حکومت نے اپنے شہریوں کے مفاد میں فیصلے لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کریں۔ حکومت سندھ ایس او پیز کے ساتھ تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی کھول چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز سے متعلق پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب نےاپنے بیان میں مزید کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ خود کو ویکسینیٹ کروا کر اور ماسک کا استعمال کر کے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے کہا کہ کل این سی او سی کے ہونے والے اجلاس میں فیصلوں کے مطابق سندھ بھی فیصلے کریگی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے