ناصر حسین شاہ

امید ہے کہ گرفتاری دینے والے ضمانت کی درخواستیں نہیں دینگے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ گرفتاری دینے والے ضمانت کی درخواستیں نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی گرفتار رکن جب واپس آیا تو خان صاحب کا اُس پر اعتبار نہیں رہا اور اب اس میں اضافہ ہوگا۔ عمران خان کی نظر میں اب شہباز گل، فواد چوہدری اور اعظم سواتی قابل اعتبار نہیں رہے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے سندھ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے لیے بدین اوپن جیل کھول دی ہے۔ ہم نے مچھر مار اسپرے بدین اوپن جیل میں کروایا ہے۔ باقی چھپکلی، سانپوں اور کاکروچ سے ڈرنے والے سوچ سمجھ کر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بدین اوپن جیل بہت بڑی ہے، پی ٹی آئی کے شوقیہ قیدی وہاں کھیتی باڑی کرسکتے ہیں۔ سینٹرل جیل میں دوڑ لگانے اور بلدیاتی انتخابات میں دیوار پھلانگ کر بھاگنے والے پی ٹی آئی رہنما بدین جیل میں خوش رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے