خرم دستگیر

اکتوبر سے بجلی کے بلوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ وزیر پانی و بجلی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے بجلی کے بلوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی، عوام کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں شدید سیلابی ریلے نے بجلی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، سوات اور باجوڑ میں بجلی کی بحالی چیلنج ہے۔ ملک میں معمول کی لوڈشیڈنگ جاری ہے البتہ سوات، منڈا، مٹہ کے بند گرڈ اسٹیشنز جلد بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے کے پی میں کروڑوں روپوں کا نقصان ہوا ہے، پیسکو کو سیلاب سے 40 کروڑ روپے اور ٹیسکو کو 6 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی صارفین کو نئے بل جاری کیے جا رہے ہیں، کوئی بل ٹھیک کرانے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے