مریم نواز

توہین عدالت کی سزا عمران خان کو نہیں بلکہ جج زیبا کو ہونی چاہئے۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کی سزا عمران خان کو نہیں بلکہ جج زیبا کو ہونی چاہئے جس نے انصاف کرکے جرم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو فراہم کردہ ڈھیل اور سہولیات سے اور کچھ ثابت ہو نہ ہو نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے ہونے والی ناانصافیاں اور زیادتیاں ایک بار پھر پوری قوم کے سامنے عیاں ہو گئیں۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا ترازو کبھی سیدھا نہیں ہوسکا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اصل میں توہین کی سزا جج زیبا کو ہونی چاہیے جنہوں نے انصاف کر کے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے