شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کو بحال کرنے کی ہدایات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔  خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز ایک بار پھر کورونا وائرس کی چوتھی لہر اومیکرون کے نئے کیسز کی شناحت کے بعد وزیراعظم نے ہدایت کی ہے این سی او سی کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں گزشتہ روز ایک بار پھر کورونا وائرس کی چوتھی لہر اومیکرون کے نئے کیسز کی شناحت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسیز کا نوٹس لیتے ہوئےوزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں اومیکرون کی ذیلی قسم  کی تصدیق ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس ویرینٹ سے بچاؤ کيلئے ہجوم والی جگہ ماسک پہننا اور ويکسی نيشن ہی بہتر احتياط ہے۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے عوام کو ویکسینيشن مکمل کرانے اور 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے