شازیہ مری

اپوزیشن ہی نہیں بلکہ حکومتی اراکین بھی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے صرف اپوزیشن ہی نہیں بلکہ حکومتی اراکین بھی پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا ہے جسے مسترد کرتی ہوں۔ موجودہ بجٹ ملکی تاریخ کا بھیانک ترین بجٹ ہے جسے خود پیش کرنے والے بھی اسمبلی میں پھینکتے رہے۔

رہنما پی پی شازیہ مری کا اپنی تقریر میں مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے جبکہ عام شہری کو بنیادی ضرورت کی اشیاء بھی میسر نہیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسمبلی کے اسیر ممبران کو بھی بجٹ اجلاس میں بلایا جائے۔ خورشید شاہ، علی وزیر اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر جارئی کئے جائیں۔ ان اراکین کو بھی حق ہے کہ وہ اپنے حلقوں کی نمائندگی کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے