احتجاج

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف کراچی سے خیبر تک قوم سراپا احتجاج

اسلام آباد (پاک صحافت) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پورے ملک میں یوم تقدیس قرآن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف کراچی سے خیبر تک قوم سراپا احتجاج ہوگئی، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں نماز جمعہ کے بعد لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور عالمی برادری سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے خلاف اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر وکلا نے بھی احتجاج کیا۔ کراچی پریس کلب کے سامنے مختلف تنظیموں نے مظاہرہ کیا۔ لاہور میں مال روڈ سمیت کئی مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ پشاور میں بھی سیاسی، مذہبی جماعتوں اور تاجر برادری نے احتجاج کیا۔ کوئٹہ میں بھی ریلی تقدیق قرآن ریلی نکالی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرآن کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کیلئے آج ہم یک آواز ہیں، سانحہ سویڈن پر پوری امت مسلمہ مضطرب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے