یوسف رضا گیلانی

آئین و قانون کی بالادستی سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔ یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باچا خان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جمہوری استحکام کیلئے بھٹو اور باچا خان خاندان کی بے پناہ قربانیاں ہیں، باچا خان نے عدم تشدد کے فلسفے کا پرچار کیا۔ باچا خان نے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، نظریاتی لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، باچا خان اور ولی خان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت آئین اور ایٹمی قوت کے سبب قائم ہے، جمہوری قوتیں ملکی ترقی کیلئے بہت کچھ کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 73 کے آئین میں ولی خان کا اہم کردار ہے، ملک میں جمہوری اور سیاسی استحکام کیلئے بھٹو اور باچا خان کی بہت خدمات ہیں، باچا خان نے آئین اور قانون ک بالادستی کیلئے جدوجہد کی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے