مریم اورنگزیب

9 مئی والی ذہنیت ملک کو ترقی سے روکتی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9 مئی والی ذہنیت ملک کو ترقی سے روکتی ہے۔ یہ اب پارلیمان پر حملہ آور ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا بریفنگ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج 9 مئی والوں نے پارلیمان کے اندر پارلیمان پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جتنی بدتمیزی اور ہنگامہ آرائی کرلیں، ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔ شہباز شریف نے جو وژن دیا اسے مکمل کریں گے۔ ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ یہ روتے اور چیخیں مارتے رہیں گے، شہباز شریف کے آنے سے ان کو تکلیف ہے کہ بےروزگاری اور مہنگائی ختم نہ ہوجائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2013 میں سیاسی اور معاشی استحکام آرہا تھا، تب بھی انہوں نے ایسا کیا۔ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر نواز شریف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ 2013 والے نہ بدلے اور نہ بدلنے والے ہیں۔ 9 مئی والی ذہنیت ملک کی ترقی کو روکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھتی ہوں کہ پورے پاکستان میں کیا تمام سیٹیں پی ٹی آئی نے جیتنی تھی؟ یہ لوگ الیکشن کمیشن میں ثبوت جمع کیوں نہیں کرواتے؟ ن لیگی ترجمان نے کہا کہ 2018 میں جہاں ترقی کا سفر چھوڑا وہاں سے شروع کریں گے۔ یہ لوگ اسی طرح روتے اور کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے