اسحاق ڈار

جوہری توانائی کے متعلق اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہیں۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جوہری توانائی کے محفوظ استعمال سے متعلق اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں نے برسلز میں جوہری توانائی کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں جوہری توانائی سے متعلق اہم نکتہ اٹھایا، میرے مؤقف کی کئی عالمی رہنماؤں نے تائید کی۔ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ نیوکلئر اور ہائیڈر و انرجی محفوظ توانائی کے حصول کا ذریعہ ہیں، عالمی مالیاتی اداروں کو جوہری توانائی کے منصوبوں میں تعاون کرنا چاہیے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ تجارت بحال ہو، بھارت کے ساتھ تجارت کھولنےسے متعلق جائزہ لیں گے۔ ہمسائےتبدیل نہیں کیے جاسکتے، ہمیں پڑوسیوں کےساتھ ہی رہناہے، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو کے دوران حملے کی خبر ملی، افغان وزیر خارجہ کو بتایا کہ گل بہادر گروپ حملے کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان نے معنی خیز ایکشن نہیں لیا تو پاکستان نے گل بہادر گروپ کےخلاف کارروائی کی۔ ترک ہم منصب سے برسلز میں ملاقات ہوئی، ترکیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے