اسحاق ڈار

معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے مقامی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے غیرملکی اشیا کا استعمال ترک کرکے مقامی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق باچا خان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ماضی میں بشیر بلور اور بے نظیر بھٹو سمیت دیگر سیاسی قیادت اور کارکنان دہشتگردی کی نظر ہوگئے، سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان تیار کیا گیا لیکن بدقسمتی سے اس پر مکمل عمل نہیں ہوسکا جسکی وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں چلا گیا، ہماری حکومت نے دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے سالانہ سو ارب روپے خرچ کیا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ باچا خان کی خدمات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، انہوں نے طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کا نظریہ پیش کیا اگر ان کے نظریے پر عمل ہوجاتا تو آج خطے میں امن اور خوشحالی ہوتی، ولی خان نے باچا خان کے نظریات کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی نے بے پناہ نقصان پہنچایا، ملک میں دہشتگردی ایک مرتبہ پھر سے اٹھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے