خواجہ سعد رفیق

بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کا تعین کرنے کی مجاز نہیں۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کا تعین کرنے کی مجاز نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کا اقدام درست قرار دینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدالت کا فیصلہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین ہے۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ کشمیر کی حقیقی حیثیت کا تعین اس کے شہری استصواب رائے سے ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں اور یکطرفہ فیصلہ سناتے ہوئے 5 اگست 2019 کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے