ساجد حسین طوری

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ ساجد حسین طوری

ریاض (پاک صحافت) ساجد حسین طوری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات کررہی ہے۔

ساجد حسین طوری کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ممالک ہنر مند افراد کی ملازمتوں کے حصول کے لئے سرگرم ہے اور سعودی عرب میں جلد ہی سفارت خانہ پاکستان کے لئے ویلفیر اتاشی کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کمیونٹی کو درپیش مسائل کو بھی حل کرنے کی یقین دہانی کروائی عشائیے میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی رانا محمد معصوم، پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد خالد رانا، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مڈل ایسٹ کے صدر وسیم ساجد، پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی، اعجاز رحیم سمیت دیگر عہدیدار بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے