مرتضی وہاب

جنہیں اپنا شجرہ نصب کا علم نہیں وہ بھٹو خاندان پر بات کررہے ہیں،مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی  وہاب نے شہباز گل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنہیں اپنا شجرہ نصب کا علم نہیں وہ بھٹو خاندان پر بات کررہے ہیں، بھٹو خاندان کی ملک اور جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں ہیں۔ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہباز گل سیاسی تاریخ سے بالکل نابلد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے شہباز گل  کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل اپنا قد دیکھے یہ بھٹو شہید کی شخصیت پر بات کرنے چلے ہیں۔ شہید بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ اسلامی دنیا کے عظیم لیڈر تھے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جناب کی نوکری اختتام پزیر ہورہی ہے، دوسری نوکری تلاش کریں۔

واضح رہے کہ مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنا تو بہت دور کی بات آپکے خاندان میں کسی نے وطن کے لئے انگلی تک شہید کروائی ہو تو قوم کو بتائیں، ملک کے قومی ہیروز پر الزام تراشی اور گالم گلوچ آپ کی جماعت کا وطیرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے بعد خان اور اسکے ترجمان ہواس باختہ ہوکر گالم گلوچ پر اتر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے