سکندر سلطان راجہ

الیکشن شیڈول کا اعلان 8 فروری سے 54 دن قبل ہو گا، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کا اعلان 8 فروری سے 54 دن قبل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول، آر آوز اور ڈی آر آوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حلقہ بندیاں شائع ہو چکیں باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہو گا، ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صحافی نے چیف الیکشن کمشنر سے سوال کیا کہ انتخابی شیڈول کب جاری ہو گا؟

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جواب دیا کہ 8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آر آوز اور ڈی آر آوز عدلیہ یا بیوروکریسی سے لیں گے؟ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے نو کمنٹس کا جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے