ابیر رضوی

ماڈل ابیر رضوی نے ماڈلنگ کی دُنیا کو خیرباد کہہ دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل ابیر رضوی نے اپنے مداحوں کو اہم دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ ابیر رضوی پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی ایک مشہور ٹاپ سپر ماڈل ہیں، وہ ’ویٹ‘ مس سُپر ماڈل 2012 کے فاتحین میں سے ایک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابیر رضوی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پیغام میں بتایا کہ ’وہ ماڈلنگ انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لے رہی ہیں۔ ‘ اُنہوں نے کہا کہ ’یہ سفر رولر کوسٹر کی طرح تھا اور میں ہر اُس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میرے سفر میں میرا ساتھ دیا، مجھے سپورٹ کیا۔‘

واضح رہے کہ ماڈلنگ کی دنیا کو خیرآباد کہنے والی  ابیر رضوی  نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’فیشن انڈسٹری میں میرا سفر حیرت انگیز رہا اور اب میں اپنا یہ وقت اپنے مستقبل کے کاموں پر لگانا چاہتی ہوں۔‘ خیال رہے کہ ابیر رضوی مشہور پاکستانی اور ملٹی نیشنل برانڈز کے لیے بہت سے فیشن شوز اور فوٹو شوٹ کر چکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے