چیف جسٹس گلزار احمد

احتساب کے نام پر نیب چیئرمین و افسران فراڈ کررہے ہیں۔ چیف جسٹس

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ طویل مدت سے نیب چیئرمین اور ادارے کے افسران احتساب کے نام پر فراڈ کرکے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے نیب افسران کے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ایسے لوگوں کو تنخواہ اور غلط کام کرنے کا موقع دیتا ہے، نیب میں موجود ایسے افسران بڑے بڑے فراڈ کر رہے ہیں اور چیئرمین نیب خاموش ہیں۔ نیب افسران کو ادارہ چلانا ہی نہیں آتا، نیب کا ادارہ کر کیا رہا ہے ، تماشا بنایا ہوا ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا ہے کہ نیب نے 2 ماہ کے کام کے لئے 3 سال لگا دیئے، 2018 سے معاملہ چل رہا ہے ابھی تک نیب سے انکوائری ہی مکمل نہیں ہو سکی، اس کیس میں تین سال گزارنے کے باوجود ابھی تک نیب نے کچھ نہیں کیا، جان بوجھ کر نیب کے لوگوں نے گھپلا کیا تاکہ کیس خراب ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے