بلاول بھٹو زرداری

75 ویں یوم آزادی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا اہم پیغام جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت، مساوات اور خوشحالی کی جدوجہد میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو 75 ویں یومِ آزادی پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی عظیم قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق پاکستان کو مساوات پر مبنی رول ماڈل مسلم ریاست بنانے کے لیئے ہر پاکستانی کو اپنا اپنا کردار نبھانا ہوگا۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری پیغام میں مزید کہا کہ ملک کے بانی اجداد کے نظریات و ویژن کی اساس جمہوریت اور مساوات ہیں، پہلا متفقہ آئین بلاشبہ ہمارا قومی لائحہ عمل ہے، 1973 کاآئین قومی اتحاد، خودمختاری اور تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان توازن کے بغیر ترقی کا پہیہ چل نہیں سکتا، آئین کی بالادستی بغیر آزادی کے ثمرات کا 22 کروڑ پاکستانیوں تک پہنچنا صرف دیوانے کا خواب رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے