سشانت سنگھ راجپوت کی سالگرہ منانے ان کے مداح مندر پہنچ گئے

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں نے اداکار کی سالگرہ کے موقع پر ہنومان مندر میں پوجا کا اہتمام کیا۔ سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں ایک خاتون مداح کو مندر کے احاطے میں سشانت سنگھ راجپوت کی ایک فریم کی ہوئی تصویر اُٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکار کی بہن نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج ایک پیغام ملا جس نے دل کو گرما دیا۔

انہوں نے لکھا کہ میں کام کے سلسلے میں دہلی میں ہوں اور آج ایک دوست کے ساتھ ہنومان مندر گئی تھی، مندر کے احاطے میں ایک خاتون کو سُشانت کی فریم شدہ تصویر اٹھائے ہوئے اس کی سالگرہ پر مندر میں پوجا کا اہتمام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا۔ شویتا سنگھ کیرتی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے بھائی سے اس قدر محبت کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ان سب کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے