کامران ٹیسوری

اب کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کی من مانی نہیں چلے گی۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اب کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کی من مانی نہیں چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے بیان میں کہا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کا اب وقت آگیا ہے، یہ دونوں اداروں کی من مانی نہیں چلے گی، اب ہم ان کو پکڑ کر رہیں گے۔ میں کسی بھی ادارے سے اپنا ذاتی تعلق نہیں بناوں گا، میں عوام کا نمائندہ ہوں، عوام دوستی اقدامات کروں گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ میں اس قابل تو نہیں تھا، جتنی تعریف ملی لیکن کوشش کررہا ہوں بہتر سے بہتر کام کر سکوں، ہمارے پاس وسائل بہت ہیں، کبھی نہیں کہوں گا کہ اختیار نہیں کیونکہ گورنر سندھ کے پاس بہت سے اختیارات موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے جو بہتر سے بہتر ہوسکے گا کرتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی اور دہشگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

بہاولپور (پاک صحافت) بہاولپورمیں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے