بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب کا الیکشن کمیشن اور اسپیکر کو خط

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبے میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن، اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اپنے خط میں الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی اور اقتصادی صورت حال کو سامنے رکھا جائے۔ الیکشن کمیشن موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے حالات کا جائزہ لے کر آگے بڑھنا چاہیے۔ خط میں گورنر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی آئینی شق کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو آرٹیکل 105 کی شق 3 کے تحت تاریخ دینے کا پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے