فریال تالپور

نوجوانوں میں نشے کا بڑھتا ہوا رجحان لمحہ فکریہ ہے۔ فریال تالپور

کراچی (پاک صحافت) فریال تالپور کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں نشے کا بڑھتا ہوا رجحان لمحہ فکریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور سے اقوام متحدہ کے دفتر انسداد منشیات و جرائم کی سب آفس کے سربراہ ارسلان ملک سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران انسدادِ منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں فریال تالپور نے کہا کہ معاشرے سے نشے کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیئے ہر فرد اور ادارے کو اپنا کردار نبھانا ہوگا جبکہ نوجوان نسل میں نشے کا بڑھتا ہوا رجحان لمحہ فکریہ ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، ایم پی اے قاسم سراج سومرو اور سابق ایم پی اے سلیم جلبانی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے