انسٹاگرام

انسٹاگرام میں دیگر افراد کی پروفائلز اسٹوری کے طور پر شیئر کرنے کا فیچر متعارف

(پاک صحافت) انسٹاگرام میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس کے ذریعے صارفین دیگر افراد کی پروفائلز اسٹوری کے طور پر شیئر کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) کے ایک صارف نے اس نئے فیچر کی نشاندہی کی۔

تفصیلات کے مطابق اس صارف نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ جن پروفائلز کو اسٹوریز کے طور پر شیئر کیا جائے گا، وہ انسٹاگرام صارف کی پہلی 3 پوسٹس میں ڈسپلے ہوں گی۔ یہ فیچر اس وقت انسٹاگرام میں موجود ایڈ یور اسٹوری نامی فیچر کی طرح کام کرے گا اور صارفین اسٹوری میں شیئر کی جانے والی پروفائل کو فالو بھی کر سکیں گے۔ اس نئے فیچر سے لوگ دوستوں کے ساتھ پسندیدہ کریٹیرز کی پروفائلز شیئر کرکے بتاسکیں گے کہ وہ کس طرح کا مواد میٹا کی زیرملکیت ایپ میں شیئر کرتے ہیں۔

ایکس صارف نے یہ بھی بتایا کہ اب لوگ انسٹاگرام پر ایک ویو پروفائل بٹن بھی دیکھ سکیں گے جس پر کلک کرکے وہ پروفائل کو شیئر کر سکیں گے۔ ابھی اس فیچر کی مزید تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر امکان یہی ہے کہ فوٹوز اور ویڈیوز کی طرح شیئر کی جانے والی پروفائلز بھی 24 گھنٹوں بعد خودکار طور پر غائب ہوجائیں گی۔ ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک صارفین کو متعارف کرایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے