سعید غنی

آج ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے عہدیداران پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ آج متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے عہدیداران نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت حاصل کی ہے۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ آنےوالے دنوں میں مزید عہدیداران دیگر جماعتوں سے پی پی پی میں شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پی پی میں شامل ہونے والے نئے افراد کو خوش آمدید کہا۔  اس دوران دوران پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے پی ایس پی کے سابق رہنما مرزا خلیل اللّٰہ کا کہنا تھا کہ آج سے میں پیپلز پارٹی کا حصہ ہوں۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ سیٹیں جیتے گی، کراچی کے مسائل کے حل میں بہترین کردار عوام ادا کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سینٹ الیکشن تک حفیظ شیخ اچھا کام کررہے تھے، سینٹ الیکشن کے بعد پتہ چلا کہ حفیظ شیخ نااہل آدمی ہے اور ان کو نکال دیا گیا، اب جو یہ اعدادوشمار دے رہے ہیں وہ سارے اعدادوشمار تو حفیظ شیخ کے وقت کی ہیں، کوئی ماہر اور کوئی ایجنسی یہ نہیں کہہ رہی کہ معیشت اچھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے