دہشتگرد

ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کے لئے محکمہ داخلہ کو خط ارسال

کراچی (پاک صحافت) ایم کیو ایم کے گرفتار دہشتگرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کو ایک خط بھی ارسال کیا جا  چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی آپریشنز توقیر نعیم نے ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سلیم بیلجیم کا قریبی ساتھی ہے اور حوالہ ہنڈی اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہے، مبینہ دہشتگرد واحد عرف گڈو اسلحہ ترسیل اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایم کیو ایم لندن کے گرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے اے آئی جی پی آپریشنز توقیر نعیم  نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد واحد حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دستی بم برآمد کر لئے تھے۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق گرفتار دہشت گرد ایم کیو ایم لندن کےسلیم بیلجیئم کے کہنے پر پارٹی کے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرتا تھا جبکہ ملزم  نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پارٹی کے لیے جلاؤ گھیراؤ، بد نظمی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ یاد رہے کہ کیس کی مزید تفتیش کے لئے گرفتار دہشتگرد سے متعلق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ کو ایک خط ارسال کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے